ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والو ں کےخلاف گھیرا تنگ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والو ں کےخلاف گھیرا تنگ
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری :لاہور میں ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی پکڑی گئی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ  ہو گا ۔ ٹریفک قوانین کی 131مرتبہ  خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا ۔کار ڈرائیور نے موقعہ پر 111مرتبہ ٹریفک سگنل،20 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-08-21/news-1724238026-6415.jpg
مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پرٹیمیں موجودتھیں ۔سی ٹی ا و کا کہنا ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔
سیف سٹی پنجاب ،پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا،ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری کر دیا گیا۔

گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ۔عمارہ اطہر کا کہنا ہے  کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ   کر کرنا ہوگی۔