شاہد سپرا : حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز 24 اگست کو ہوگا۔سیکرٹری اوقاف طاہر رضا بخاری نے کہا 12لاکھ زائرین و عقیدت مند شرکت کرینگے۔سکیورٹی انتظامات کو حتمی دیدی گئی ہے۔
ڈی جی پی آر میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس کا آغاز 24 اگست کوچادر پوشی کی ادائیگی سے ہو گا۔تقریبات کے دوارن محافل اور روحانی اجتماعات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 3 روزہ تقریبات کے دوران 12 لاکھ زائرین و عقیدت مند شریک ہوں گے۔ سیکرٹری اوقاف کا مزید کہنا تھا کہ مسجد کے ہال میں صوفیا کرام کی تعلیمات پر تقریبات ہوں گی۔ سماع ہال میں 48 گھنٹے تک محفل سماع کا انعقاد جائیگا۔ دودھ کی سبیل کے لئے بھی تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔