شاہین عتیق: زندگی کا سہارا بنانے کیلئےشادی کی لیکن بیوی جعل ساز نکلی, نابینا شخص حسن کی بیوی گھر سے زیورات ،نقدی لے کر فرار ہوگئی۔
مناواں کا نابینا شخص حسن نذیر انصاف کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گیا, حسن نذیر نے اپنی بیوی اور فیملی کے دیگر 6افراد کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست جمع کروائی۔
ایڈیشنل سیشن جج راشد طفیل ریحان کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔
موقف میں اُن کا کہنا تھا کہ حسن نابینا ہے منتہیٰ نے اس کا ہاتھ تھاما مگر گھر سے سب کچھ لیکر فرار ہو گئی، مدعی کی جانب سے محمود گیلانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی۔
عدالت نے مناواں پولیس سے 28اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔