ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں المناک بس حادثہ ،  وزیرداخلہ محسن نقوی کا اظہارافسوس

ایران میں المناک بس حادثہ ،  وزیرداخلہ محسن نقوی کا اظہارافسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثے میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

ایران کے شہر یزد میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 35 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 15 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس المناک حادثے میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔

محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔