ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،فلڈ وارننگ جاری

 دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،فلڈ وارننگ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،ملتان کی حدود سے گزرنے والے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

 پانی کی سطح بلند ہونے سے دریائی علاقوں کے رہائشیوں کو فلڈ وارننگ جاری کردی گئی اور کئی ایکڑ پر کاشت کی گئی فصلیں پانی کی نذر ہوگئی ہیں۔

 ادھر راجن پور میں برساتی ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے 53 دیہات متاثر  ہوئے جب کہ  جیکب آباد کے علاقے گڑھی خیرو میں بھی حالیہ طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات سامنے آئے ہیں، ہزاروں ایکڑ پرکاشت چاول کی فصل خراب ہو گئی۔

 اس کے علاوہ دادو کی گاج ندی میں سیلاب سے جوہی کے علاقے کاچھو کے  انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، نصیر آباد، صحبت پور اور جعفر آباد میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے پانی کا دباؤ بڑھ گیا جس سے مختلف کینالز میں شگاف پڑ گیا اور درجنوں دیہات زیرِ آب آگئے،مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer