جنید ریاض: اُساتذہ کیلئے اچھی خبر, پنجاب میں بالا آخر اُساتذہ کےتبادلوں کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کر دی گئی۔
تبادلوں کی درخواستیں جمع کرانےمیں صرف 10روزباقی رہ گئے ہیں، اُساتذہ 31اگست تک آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
اساتذہ کی تعداد زیادہ ہونے کےباعث تبادلوں کی ایپ کالنک ڈاون ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے آج آن لائن ایپ کالنک بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔