عابد چوہدری: کاہنہ پولیس نے17سالہ مغویہ کو ضلع شیخوپورہ سےبازیاب کروا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے طابق اغواء ہونےوالی لڑکی کوکاہنہ پولیس نےشیخوپورہ سے بازیاب کروایا، 18اگست کو محلے دار لڑکی کو مدرسے گھر واپس آتے ہوئے اغواء کرکے لے گیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ لڑکی کےاغواءکامقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرکے تلاش شروع کی گئی، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزم کو ٹریس کیا۔