ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان: ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہوگئی، ماہرین کے مطابق آج شہر  لاہور میں 30سے 50فیصد وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر کی فضا بدستور آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس 102ریکارڈ  کی گئی ہے، سید مراتب علی روڈ 137، ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 96ریکارڈ، سی ای آر پی آفس 134، عسکری میں آلودگی کی شرح 151ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں رات گئے لکشمی چوک، مال روڈ، جیل روڈ، باغبانپورہ، تاج پورہ، اقبال ٹاؤن اور چوبرجی سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔  رات گئے ہونے والی بارش نے رنگ جما دیا، ابر رحمت سے گرمی کی چھٹی ہو گئی جبکہ حبس سے جان چھوٹنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات نے آج شام کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں جیکب آباد، دادو، جامشورو اور کرا چی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، با لا ئی /جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان میں بھی مزید بارش متوقع ہے۔  خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، خطہ پوٹھوہار، بالائی، جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا میں کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب  این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ   ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار مون سون بارشیں متوقع ہیں، موسلا دھار بارشوں کے باعث  اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور،کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، سیالکوٹ ، سرگودھا ، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

 این ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ بارشوں سے  انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے،  ملحقہ دیہات قصبے یا نالوں کے قریب بستیاں، سیلابی ریلوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔