ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادمان کا فلٹریشن پلانٹ پانچ ماہ سے بند  کیوں پڑا ہے؟ 

Shadman water filtration plant, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ:  شادمان کے علاقہ کی یونین کونسل  198 میں نصب فلٹریشن پلانٹ گزشتہ 5ماہ سے غیر فعال  پڑا ہے۔ یہ جگہ اب گندی کیچڑ  سے اٹی رہتی ہے جس مین بیماریوں کے جراثیم پرورش پا رہے ہیں۔ 

اس  فلٹریشن پلانٹ ک کا ہونا نہ ہونا عوام کے لئے برابر ہو گیا۔ پانچ ماہ سے وہ  اپنی صاف پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے دور دور سے پانی ڈھو رہے ہیں۔ فلٹریشن پلانٹ کے ارد گرد کیچڑ اور غلاظت جمع رہتی ہے۔ گغلاظت کے ڈھیر، گندگی کے باعث تعفن پھیلانے لگا ہے۔


شادمان یو سی 198 میں نصب فلٹریشن پلانٹ گزشتہ 5 ماہ سے غیر فعال فلٹریشن پلانٹ کے گرد  کے علاقوں کے رہائشی کہتے ہیں کہ فلٹریشن پلانٹ سے  پانی کی سپلائی بند ہونے کے سبب انہیں مہنگے داموں پانی خریدنا پڑ رہا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ سے پانی ملنے کی بجائے آج کل صرف بیماریاں مل رہی ہیں۔

 انتظامیہ فی الفور فلٹریشن پلانٹ کو ٹھیک کروائے اور خاص طور پر نلکے بھی ٹھیک کروائے ۔