جان محمد ٹاؤن نیاز بیگ کی ٹوٹی پھوٹی سڑک، گلیاں مکینوں کیلئے وبال بن گئیں

21 Aug, 2024 | 05:24 AM

ثمرہ فاطمہ :  جان محمد روڈ نواب ٹاؤن نیاز بیگ کی مین روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔   گڑھوں میں جمع بارشی پانی اور کیچڑ علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے لگا،، علاقہ مکین جہاں گزرنے سے قاصر ہیں وہیں کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ 

جان محمد روڈ نواب ٹاؤن نیاز بیگ کے مکینوں کا کہنا ہے عرصہ دراز سے یہ روڈ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ الیکشن ہونے سے پہل سیاست دان ووٹ لینے کے لئے آتے ہیں تو  بڑے دعوے کرتے ہیں، بعد میں حکمران بن جائیں تو عوامی مسائل حل کرنا بھول جاتے ہیں۔

نواب ٹاؤن کے مکینوں کو روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے آنے جانے میں شدید دشواری ہے ۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار ٹھپ ہو گیا ہے۔ مین روڈ کی زبوں حالی کے باعث حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے روڈ کی تعمیر کو ممکن بنائے ۔

مزیدخبریں