عابد کالونی ہنجروال کے مکین ناکارہ سیوریج، کھلے مین ہولز  کے مسائل کا حل چاہتے ہیں

21 Aug, 2024 | 05:01 AM

ثمرہ فاطمہ:  عابد کالونی ہنجروال میں سیوریج نظام درہم برہم ہے، علاقہ میں سیوریج کا جمع پانی تعفن پھیلانے لگا، جگہ جگہ کھلے مین ہولز حادثات کا باعث بننے لگے۔

علاقہ کےمکینوں کا کہنا ہے  کہ علاقہ میں مسائل کی بھرمار ہے ، صرف سیوریج کا مسئلہ نہیں سڑک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔ لیکن انتظامیہ اور حکومتی نمائندے مسائل حل کروانے میں  دلچسپی نہیں لیتے۔ 

ہم تو  ہر آنے والے سے امید باندھ لیتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کریں گے لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔  علاقہ کے مکین شدید اذیت سے دوچار ہیں کیونکہ ہر طرف گندگی اور گٹروں کے ڈھکن غائب ہونےکے باعث بچے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے۔ 

عابد کالونی ہنجروال کے مکینوں کا کہنا ہے علاقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے۔کھلے گٹروں اور سیوریج کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ سیوریج کا پانی مچھروں کی افزائش میں اضافہ کرنے کیساتھ ساتھ بیماریاں پھیلا رہا ہے۔

کھلے گٹروں کے باعث بچوں کو  گھر سے باہر  جانے کی اجازت دیتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی گٹر میں گر کر زخمی ہو رہا ہے لیکن حکومتی اور انتظامی عہدیداران مسائل حل کروانے میں ناکام ہیں۔

عابد کالونی ہنجروال کے مکینوں کی اعلی حکام سے اپیل ہے سیوریج نظام کو ٹھیک کروانے کے ساتھ ساتھ گٹروں کے ڈھکن بھی رکھوائے جائیں ۔

مزیدخبریں