اسرار خان: ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کی شب داتا دربار کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں اور پارکنگ کیلئے مختص مقامات کا جائزہ لیا ۔ منیجر اوقاف شیخ جمیل، مفتی عمران اور محمد علی نقشبندی سمیت دیگر منتظمین نے بھی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات کی جنہیں عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
عرس کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے بریفنگ دی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے اور عرس کے انتظامات بروقت مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی ۔