حضرت داتا صاحب کے عرس پر خصوصی تقریری مقابلہ

21 Aug, 2024 | 01:48 AM

شاہد سپرا: لاہور میں حضرت داتا  گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات عقیدت اور احترام بھری سرگرمیوں کے ساتھ جاری ہیں۔  منگل کے روز  جامع مسجد داتا دربار میں" مقابلہ حسن تقاریر" کا انعقاد کیا گیا۔ 

تقریب میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خصوصی شرکت کی، ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد سندھو، ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک، مینجر شیخ جمیل، طاہر مقصود اور ایگزیکٹو آفیسر نعمان سیفی سمیت دیگر شریک ہوئے، محکمہ اوقاف نے مقابلہ حسن تقاریر کے نتائج کا اعلان کیا ،جس کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم طلحہ فاروقی نے پہلی پوزیشن،منہاج یونیورسٹی کے طالب علم سید غلام مرتضی نے دوسری جبکہ جامعہ ہجویریہ داتا دربار کے طالبعلم ایان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے۔سیکرٹری اوقاف  پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری  بھی اس  مقابلہ حسنِ تقاریر  کی تقریب میں شریک ہوئے۔ 

مزیدخبریں