ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کے ذمہ دار تین دہشتگرد آپریشن میں مارے گئے

Pangos Deputy Commissioner , City42, Zakir Baloch, BLA Terrorists killed, IBO, Pakistan Army, ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کے قتل کے ذمہ دار بی ایل اے کے تین دہشت گرد گولی لگنے سے مارے گئے۔

یہ اہم اطلاع عوام تک پہنچاتے ہوئے آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گی۔

 ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن (IBO) میں، سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جو 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بلوچ کی شہادت کے ذمہ دار تھے۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں  انٹر سروسز پبلک ریلیشنز  نے کہا کہ آپریشن میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اور ان سب کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے آپریشن کے ذریعے ڈی سی کے بہیمانہ قتل کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔

ڈی جی لیویز فورس نے فرائض میں غفلت برتنے پر چار اہلکاروں کو برطرف کردیا

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے منگل کو لیویز فورس کھڑکوچہ کے ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ او کھڈکوچہ اویس خان اور دیگر تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔  برطرف اہلکاروں کی جانب سے فرائض میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا۔چاروں اہلکاروں نے معمول کے دھرنے کے دوران ہمت نہیں دکھائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھڈکوچہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور پر حملہ کیا تھا۔12 اگست کو ہونے والے اس حملے میں ڈی سی ذاکر بلوچ شہید اور ضلع کونسل کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوئے تھے۔