پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا شاپنگ مال سیل کردیا گیا

21 Aug, 2023 | 11:54 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کا شاپنگ مال سیل کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن نے پولیس نفری کے ہمراہ حسن چوک میں سرور گولڈ پلازہ کو سیل کر دیا۔  

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ اینٹی کرپشن میں سابق ایم پی اے سلیم سرور جوڑا سمیت 7 افراد کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کا مقدمہ درج ہے۔غیر قانونی نقشے تیار کر کے سابق ایم پی اے کو نوازنے پر میونسپل کارپوریشن کے سابق تحصیل ناظم ، چیف آفیسر  کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقدمہ میں میونسپل کارپوریشن کے 4 ریٹائرڈ ملازمین بھی نامزد کیا گیا ہے۔  مقدمے میں سلیم سرور جوڑا،  سعادت اجنالہ، افضل ملہی ،طاہر حسین ،افتخار احمد، گوہر رشید ، مرزا فیاض بیگ کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

چوہدری سلیم سرور جوڑا کا کہنا ہے کہ پلازہ کی تعمیر 2002 میں ہوئی اس وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے. پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے.  ایک کنال 8 مرلے سرکاری اراضی صوبائی حکومت اور وفاق کی ملکیت ہے۔ 

گجرات ، شاپنگ مال سیل ہونے پر درجنوں دکانوں کے مالکان دکاندار سراپا احتجاج ہوگئے، متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے دکانیں خرید کر رجسٹریاں کرواچکے ہیں ہماری دکانیں سیل کرنا زیادتی ہے۔ 

مزیدخبریں