ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہولی فیملی اسپتال ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا دودہ کیا۔ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجے کے حوالے سے گفتگو کی،وزیر اعلیٰ سے چند مریضوں نے علاج کی سہولیات کے حوالے سے شکایات کیں۔ اسی دوران ایک مریض نے ہولی فیملی اسپتال کے اہلکار پر رشوت طلب کرنے کا الزام لگا دیا۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر پرویز اور دو سیکورٹی گارڈز کا معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے انتظار گاہ میں اے سی لگانے کی ہدایت جاری کی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ہولی فیملی ہسپتال دورے کے دوران اطلاع ملنے پرصوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر بھی ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئے۔