وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

21 Aug, 2023 | 11:38 PM

ویب ڈیسک: وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں رواں سال کیلئے دیت کی قیمت مقرر کرنے کی سمری منظور ہو گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اوورسیز منسٹری کی طرف سے امپلائز پروموٹر لائسنس کے حوالے سے سمری پیش کی جائے گی۔ 

اجلاس میں پاکستان میں پانی کی بچت سمیت چتوں کے پانی کو استعمال کرنے کے منصوبے کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں عمر فاروق کی امریکہ حوالگی کا کیس وزارت داخلہ کی طرف سے کابینہ میں  پیش کیا جائے گا۔ 

کابینہ اجلاس کل 12 بجے پی ایم ہاوس میں ہو گا۔

مزیدخبریں