اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر تاوان طلب کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

21 Aug, 2023 | 09:58 PM

اسرار خان : اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے تاوان طلب کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت قانون کے شکنجے میں آ گیا ۔ شہری نے اپنےساتھیوں کیساتھ مل کر اغواء کا ڈرامہ رچاکےاہلخانہ سے 3 لاکھ روپے بطورتاوان لیے۔
 ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے مطابق دو روز قبل شہری اصغر کی درخواست پر اس کے بھائی اللہ دتہ کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا ۔ اللہ دتہ نےہی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے اغواء کا ڈرامہ رچایا ۔اور اہلخانہ سے 3 لاکھ روپے تاوان لیا۔ چوکی صوئے آصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء کار کی لوکیشن ٹریس کی ۔ پولیس کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مغوی خود ہی واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ جس پر پولیس نے ملزم اللہ دتہ، آصف اور نبیل کو حراست میں لے لیا ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے ملزمان سے تاوان کے 3 لاکھ روپےبھی برآمد کر لیے ہیں۔واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں