چودھری شافع حسین نے بلال ورک کو مسلم لیگ کی رکنیت سازی کا ٹاسک دےدیا

21 Aug, 2023 | 07:21 PM

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخوپورہ بلال ورک کو شیخوپورہ میں مسلم لیگ کی رکنیت سازی کا ٹاسک دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین سے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخوپورہ ، سابق تحصیل ناظم و ٹکٹ ہولڈر انجینئر بلال ورک نے ملاقات کی۔اس دوران شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال، تنظیم سازی  اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔

چودھری شافع حسین نے انجینئر بلال ورک کو ضلع شیخوپورہ میں پاکستان مسلم لیگ کومزید مضبوط کرنے اور ذیادہ سے زیادہ ممبر شپ یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں