جڑانوالہ سانحہ؛ سپریم کورٹ ازخودنوٹس کی سماعت کل کرےگی

21 Aug, 2023 | 06:45 PM

سٹی42: سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعہ سے متعلق درخواست سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے   جڑانوالہ میں چرچوں اور مسیحی برادری کے گھروں پر حملوں کے واقعہ کے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل منگل کے روز اس درخواست کی سماعت کرے گا ۔

 جسٹس اطہر من اللہ  اورجسٹس شاہد وحید بھی بینچ میں شامل  ہیں۔

سپریم کورٹ نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

مزیدخبریں