حکومت کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ

21 Aug, 2023 | 06:03 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) نگران حکومت نے بجلی کے نقصانات اور چوری روکنے کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

 نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کے نقصانات اور چوری روکنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔حکام کے مطابق نگران حکومت نے بجلی کے موجودہ یکساں ٹیرف کا نظام بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 یکساں ٹیرف کے باعث وفاقی حکومت نے رواں برس سبسڈی کیلئے 310 ارب رکھے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف میں فرق کی سبسڈی 315 ارب رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں