ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسان نیازی کی  گرفتاری کے خلاف کیس، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ  آگیا

Hassan Niazi Case, Peshawar High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی  کے کارکن اور چئیرمین تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف کیس خارج کر دیا۔
جسٹس اعجاز اور جسٹس خورشید اقبال نے حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ  حسان نیازی کیخلاف ایف آئی آر درج ہے۔
  درخواستگزار کے وکیل بیرسٹر سرور شاہ  کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہبتایا جائے کہ حسان نیازی کو کہاں پیش کیا گیا ہے۔وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کو  گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کئے بغیر دوسرے صوبےمنتقل کیا گیا۔

جسٹس اعجاز خان نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد قرار دیا کہ  درخواست میں جو استدعا کی تھی وہ کلیئر ہوگئی ہے،  ملزم حسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔

عدالت نے کیس کو نمٹا دیا۔