ویب ڈیسک: لیسکو تاج باغ سب ڈویژن کی ٹیم پر صارفین نے دھاوا بول دیا۔
مدینہ ٹاؤن میں محمود عرف لالو نامی صارف نے لیسکو ٹیم پر تشدد کیا، ملزم محمود نے لیسکو اہلکار راجہ عامر پر تشدد کیا، ملزم کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔
ایس ڈی او تاج باغ کے تھانہ غازی آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی گئی۔ تھانے میں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست دی گئی۔