آٹے کی قیمت میں اضافہ

21 Aug, 2023 | 04:45 PM

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم، آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا کردیا گیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ہوگیا،آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا۔  آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے ہوگئی،بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کیلئے سبسڈی ختم کی گئی ہے۔ 

 آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، شہریوں کام کہنا ہے کہ حکومت نے آٹے کے 650 روپے والا تھیلا 1420 کا کردیا ،مہنگائی کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کے بعد بھی نایاب ہے ،سستے آٹے کا حصول دشوار ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں