صدر عارف علوی نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدہ سے ہٹا نےکیلئےخط لکھ دیا

21 Aug, 2023 | 04:37 PM

اویس کیانی: صدر عارف علوی کے حکم پر ایوانِ صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وقار احمد کی خدمات کی اب مزید ضرورت نہیں۔ ان کی خدمات ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

کل کے واضح بیان کے بعد ہونے والی پیش رفت میں ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری  کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

صدر علی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی  افسر  حمیرا احمد   کو  صدر مملکت کی سیکرٹری تعینات کیا جائے ۔

مزیدخبریں