بری خبر ، تیل اور گھی کی قیمت میں پھر اضافہ

21 Aug, 2023 | 04:29 PM

بسیم افتخار : مہنگائی نے شہریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا، شہرقائدمیں بی برینڈکاتیل  اورگھی 10 روپے کلومہنگاہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق بی برینڈکاتیل اور گھی بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں،بی برینڈکاتیل 10روپے اضافے سے 365روپے پرپہنچ گیاجبکہ بی برینڈکاگھی 10روپے مہنگاہوکر 400 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔کھلاتیل فی لیٹر420روپے اور گھی فی کلو 450روپے ہوگیا۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ  طلب بڑھنے، سپلائی کم ہونے اور ڈالر مہنگاہونے کے باعث بی برینڈکے تیل  اورگھی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ کمپنیوں کاگھی اور تیل قوت خریدسے باہرہوچکاہے، کھلاتیل خریدنے پرمجبورہیں ۔ایڈایبل آئل ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق ملک میں وافرمقدارمیں پام آئل موجودہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی ٹن خوردنی تیل کی قیمت 900ڈالرفی ٹن ہے۔

مزیدخبریں