روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا

21 Aug, 2023 | 12:30 PM

Ansa Awais

( سٹی42) ڈالر ایک بار پھر مہنگا ،انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافہ ہوگیا۔

  ڈالر کی رفتار نہ رک سکی ،ایک بار پھر مہنگا ہوگیا،پیر کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 295.78 روپے سے بڑھ 296 روپے پر پہنچ گیا ،ماہرین کے مطابق درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے سے بڑھ کر 302.50 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 330 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے اضافے سے 387 روپے پر پہنچ گیا ، امارتی درہم 83.50 روپے پر برقرار ہے۔رپورٹ کے مطابق  سعودی ریال 50 پیسے مہنگا ہوکر 81 روپے پر پہنچ گیا۔

 جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا،100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا،100 انڈیکس میں 344 پوانٹس کی کمی  ہوئی ،100 انڈیکس 47 ہزار 876 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں