ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمان مزاری اور علی وزیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایمان مزاری اور علی وزیر تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر برائےانسانی حقوق شیریں مزاری کی بیٹی وکیل ایمان مزاری اور  سابق ایم این اے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ کے معاملے میں 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، پراسیکیوٹر کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، محفوظ شدہ فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سنایا۔