ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے اہم منصوبے پر ورکنگ شروع کر دی

پنجاب حکومت ایل ڈبلیو ایم سی، ہائبرڈ ماڈل ،مقامی کنٹریکٹرز،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مستقبل کیا ہوگا ؟صفائی آپریشن آؤٹ سورس ہوگا یا ہائبرڈ ماڈل ہی رائج رہے گا ،پنجاب حکومت نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مستقبل سےمتعلق ورکنگ شروع کردی ۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے صفائی آپریشن کو آؤٹ سورس کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
 شہرمیں صفائی انتظامات کی بہتری کیلئےصفائی آپریشن آؤٹ سورس کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صفائی کا تجربہ رکھنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کا انتخابات کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب نےترکش کمپنیوں کے علاوہ بھی دیگر کمپنیوں سےرابطے کی ہدایت کی ہے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پرائمری ویسٹ کولیکشن اپنےذرائع سے کررہی ہے سیکنڈری ویسٹ کولیکشن مقامی کنٹریکٹرز سے کرائی جارہی ہے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت 14 ارب روپے سالانہ خرچ کیے جارہے ہیں لاہور میں یومیہ 5 ہزار سے 6 ہزار ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے ۔دوسری جانب ترکش فرمز کو اربن ایریاز کی صفائی کےلیے اوسط 4 ہزار روپے فی ٹن ادا کیے جاتے تھے۔ لیگی حکومت نے صفائی آپریشن کو آوٹ سورس کرنے کے لیے دوبارہ ترکش فرمز سے بات چیت شروع کی تھی۔