ویب ڈیسک: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
گرین کیپ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عبداللّٰہ شفیق 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اب سے کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 38 رنز بنا لیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔