ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اہم ترین فیصلہ آنے سے پہلے سوشل میڈیا کے خلاف اتھارٹی بن جائے گی۔ یوٹیوبرز کو بھی گھیرے میں لیا جانے والا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔ اسحاق ڈار کو” ش”نے روکا ہے۔ کسی کو اہل اور کسی کو نااہل بنانے کے چکر میں بہت بڑا تنازع ہو سکتا ہے۔