ویب ڈیسک: امریکی خاتون نے 110 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ خاتون آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ 2009ء میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔اب ان کے بالوں کی لمبائی 110 فٹ تک بڑھ چکی ہے اور ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے
View this post on Instagram
فلوریڈا کے شہر کلیرمونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے 40 سال قبل اپنے بال بڑھانا شروع کیے تھے، اس وقت وہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو سے امریکا منتقل ہوئی تھیں۔آشا منڈیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ لٹوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لیے عموماً اپنے بال کپڑے کی مدد سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔