ترکی میں حریم شاہ کی ہوٹل کے باہر رقص کرتے ویڈیو وائرل

21 Aug, 2021 | 08:14 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی کے سیروسیاحت سے لطف اندوز ہورہی ہیں، اپنی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ بھی رکھ رہی ہیں، اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر  کرتی نظرآتی ہیں، حریم شاہ کی ایک ڈانس کی نئی ویڈیو سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں،ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی ہیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی ہیں۔

حریم شاہ کی کچھ نئی ویڈیوز اور تصاویر منظرعام پر آئی ہیں,ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آئس کریم لینے کے لئے ہوٹل پر موجود ہیں، دکاندار ترکش زبان کے کسی گانے پر رقص کررہا ہے اور پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کررہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ  ٹک ٹاک سٹار کو بھی ڈانس کرنے کا کہہ رہا ہے جس پر حریم شاہ بھی رقص کررہی ہیں۔

وہاں موجود لوگوں نے حریم شاہ اور دکاندار کے اس انداز کو سراہا، حریم شاہ نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا، اداکارہ نے صارفین کے لئے کمنٹس سیشن کو بند کیا ہوا ہے۔

ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے,حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

مزیدخبریں