ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ کا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والےعناصر کیخلاف کاروائیوں کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کا عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والےعناصر کیخلاف کاروائیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:    عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے والے گراں فروشوں عناصر کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے شکنجہ مزید کسنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا ۔ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے شہر بھر میں گراں فروشوں کیخلاف سخت کاروایئوں کی ہدایات کردیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دے  دیں ۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے گلشن راوی کے علاقے میں مختلف سٹورز،سبزی وفروٹ اور دودھ دہی کی شاپس پر پرائس لسٹ،اور قیمتوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری پر 15 ہزار روپے تک جرمانے کردیئے۔