ویب ڈیسک : سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے مزید نفری طلب کرسکتے تھے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا تھا ۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین کی ہی ضرورت ہے۔
خواتین ہراسانی کا معاملہ، بختاور بھٹو نے بڑا مطالبہ کردیا
21 Aug, 2021 | 06:26 PM