ویب ڈیسک: ہالی وڈ کی جاسوسی سے متعلق معروف زمانہ فلم سیریز جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو اب اکتوبر کے بجائے ستمبر میں ہی ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے ماطابق فلم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کی گئی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ فلم کا ورلڈ پریمیئر 28 ستمبر کو لندن میں منعقد کیا جائے گا اور اس دوران ریڈ کارپٹ پر اداکار جلوے بھی بکھیرتے نظر آئیں گے۔ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ ورلڈ پریمیئر میں فلم کے ہدایت کار، پروڈیوسر اور اداکار شرکت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریمیئر کے بعد 20 ستمبر کو فلم کو برطانوی سینما ہاؤسز میں ریلیز کرنے کے بعد ترتیب وار دیگر ممالک میں بھی جاری کیا جائے گا۔نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو 8 اکتوبر کو امریکا میں ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کو ریلیز کرنے کے تازہ اعلان سے قبل کورونا کی وبا کے باعث ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کی نمائش 5 بار ملتوی کی گئی تھی۔فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کو ابتدائی طور پر اپریل 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کی گئی تھی۔ بعد ازاں ٹیم نے فلم کو اکتوبر 2020 میں ریلیز کرنے کی اُمید ظاہر کی تھی مگر پھر اسے نومبر 2020 تک مؤخر کیا گیا تھا۔لیکن نومبر میں بھی اس کی ریلیز نہ ہوسکی تو اسے اپریل 2021 میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔