ویب ڈیسک: انڈونیشیا نے اپنا افغان سفارتی مشن پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سفارتی عملہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں اسلام آباد سے انجام دے گا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشین وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کابل کے سفارتخانے میں تعینات عملہ اپنی سفارتی ذمہ داریاں عارضی طور پر اسلام آباد سے انجام دے گا۔ ابتدائی طور پر سفارتی مشن محدود عملے کیساتھ کابل سے ہی جاری رکھنے کا منصوبہ تھا، تاہم ’نئی پیش رفت‘ کے باعث منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔
Alhamdulillah, the evacuation of Indonesian nationals from Kabul was successful. The Indonesian military aircraft carrying out this mission is now in Islamabad and will proceed to Indonesia soon.
— Menteri Luar Negeri Republik Indonesia (@Menlu_RI) August 20, 2021
خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا نے کابل سے اپنے درجنوں شہریوں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔