ٹک ٹاکرعائشہ کو بھی گرفتار کیا جائے،ملزمان کا مطالبہ

21 Aug, 2021 | 02:55 PM

سٹی 42: گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے جنسی ہراسگی کیس،واقعہ میں ملوث ملزموں  کو ضلع کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ملزمان نے دہائی دی ہم بےقصور ہیں ، پولیس نے بلاجوازگرفتار کیا،ٹک ٹاکرعائشہ کو بھی  گرفتار  کیا جائے۔

 تفصیلات کےمطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے جنسی ہراسگی کیس میں   24سےزائدملزموں  کو سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری میں  پیش کیا گیا، گرفتار ملزمان کیخلاف14اگست کو نرس عائشہ کو جنسی ہراساں کرنے پر تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج ہے۔ مقامی عدالت نے 40ملزمان کے جسمانی ریمانڈ فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ ملزم سلمان  خان  ودیگرکےوالدین بھی عدالت میں پیش ہوئے،شناخت پریڈ کیلئے پیش کیے گئے ملزموں کی جانب سے دہائی  دی  گئی کہ  ہم بےقصور ہیں ، پولیس نے بلاجوازگرفتار کیا،ٹک ٹاکرعائشہ کو بھی  گرفتار  کیا جائے اورہمیں انصاف چاہئے۔

مزیدخبریں