وزیراعظم کا جنگل میں آگ کو بجھانے کی کوشش میں شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت

21 Aug, 2021 | 02:43 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:      وزیراعظم  عمران خان کا جنگل میں لگی  آگ کو بجھانے کی کوشش میں شہید ہو  جانے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے چترال فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کےایک  ملازم  جمشید اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔جو جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے پیر پھسلنے سے آگ میں گرنے سے شہید ہو گئے۔

 وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ  میں لکھا  "19 اگست کو چترال فاریسٹ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کےایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نےادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کےمحفوظ شدہ جنگل کےحصہ نمبر 01 میں لگنےوالی آگ بجھاتےبجھاتےجامِ شہادت نوش کیا۔یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کیلئےہمارےجنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہےہیں۔" 

مزیدخبریں