ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے سگے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حشمت غنی نے طالبان رہنما خلیل الرحمان اور مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اشرف غنی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اشرف غنی کابل سے فرار ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں رہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ پڑوسی ملک تاجکستان گئے تھے لیکن ان کے طیارے کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
طالبان کا کہنا ہے کہ @ashrafghani کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ طالبان رہنما خلیل الرحمٰن اور دینی عالم مفتی محمود ذاکری اس موقع پر موجود ہیں۔ ویڈیو مفتی ذاکری نے جاری کی ہے۔ pic.twitter.com/MmBIsRqwa4
— Tahir Khan (@taahir_khan) August 21, 2021