(مانیٹرنگ ڈیسک)مینار پاکستان میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا کیس، پولیس نے مزید 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمے کے واحد گواہ ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا ۔
مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ بدتمیزی اور ہراساں کرنے پر پولیس نے نادرا کی مدد سے مزید ملزمان کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ، پولیس کا کہنا ہےکہ 66 افراد زیرحراست،40کی گرفتاری ڈالی گئی،ملزمان کوویڈیو اور شناخت ہونےپرگرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کی نادرا سےشناخت کرائی گئی،شناخت کےبعد ملزمان کی باضابطہ گرفتاری ہوئی، زیرحراست ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ریمبو کا میڈیکل کروا لیا، اس کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات بھی مقدمہ میں شامل کی جاسکتی ہیں،ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ، ریمبو نے اپنے اور ساتھی ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیل بیان کردی۔
علاوہ ازیں سیشن کورٹ نے پولیس کو مینار پاکستان پر خاتون سے بد سلوکی کے کیس میں ملوث شہروز سعید نامی ملزم کی گرفتار ی سے تین ستمبر تک روک دیا۔
واضح رہےکہ مینار پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیئے، ہوا میں بال کی طرح اُچھالتے رہے،گریٹر اقبال پارک میں ہراساں کی جانے والی خاتون عائشہ اکرم کی میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آگئی، ٹک ٹاکرعائشہ اکرم بیگ کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔