اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ پر فوکس کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ پنجاب

21 Aug, 2021 | 12:54 PM

سٹی 42: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسےسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ فضیل آصف کی سربراہی میں ان کی ٹیم کی ملاقات، وزیراعلی عثمان بزدار نے رپورٹ مرتب کرنے پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا ۔

 تفصیلات کے مطابق سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ   فضیل آصف نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب حکومت کی تیسرے برس کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں صوبائی محکموں او راداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رپورٹ مرتب کرنے پر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا، فضیل آصف  کی جانب سے وزیراعلیٰ  پنجاب  کو محکموں کی کارکردگی اورایشوز کے بارے میں بریف  دی گئی ،وزیراعلیٰٰ عثمان بزدار کی جانب سے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم کو مستقبل کے اہداف کے حصول اوراصلاحات کے بارے میں ہدایات دیں گئیں ۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا،حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مستند اعداد و شمار ضروری ہیں  اس کیلئے  فول پروف میکنزم وضع کیا جائے گا- حکومتی اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ پر فوکس کرنا ہوگا - وزیر اعلیٰ  عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ  عوامی خدمت اور فلاح و بہبود میں غفلت برتنے والے قابل برداشت نہیں -

وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں عالیہ حسنین،زونیش رشید،حمزہ طارق،احسن سہیل،حمزہ افسر خان، تنویرالزمان، خدیجہ فیصل، علی سیال،راؤ انیق یونس،محمد فیصل حنیف اور علی بودلہ شامل تھے۔

مزیدخبریں