کینال روڈ پر تیز رفتار مزدا کار پر چڑھ دوڑا

21 Aug, 2021 | 12:45 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: ٹریفک حادثات کے بڑھنے کی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک کے قوانین سے لاعلمی ہے، ان حادثات کی زد میں آکر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی شرخ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور تیر ڈرائیوانگ کرنے کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، لرزہ خیز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،گئی بچے یتیم ہوچکے ہیں اورکئی گھروں کےواحد کمانے والے ان حادثات کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں، جو خوش قسمت بچ جاتے ہیں ان کے لئےعمر بھر معذوری کی زندگی گزارنا کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

کینال روڈ مال پر تیز رفتار مزداکار پر چڑھ دوڑا، حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر بھیکےوال چوک پر ڈرائیور کی غفلت سے لوڈر ٹرک سگنل سے ٹکرا گیا۔ ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجہ سےبھیکےوال سگنل ٹوٹ گیا۔ لاہور حادثے کا سبب بننے والے ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں