قذافی سٹیڈیم: ڈرائیوتھروویکسی نیشن سنٹر میں سانپ نکل آیا

21 Aug, 2021 | 11:43 AM

Read more!

سٹی 42: ڈرائیو تھرو ویکسنیشن سنٹر قذافی  اسٹیڈیم میں پانچ فٹ لمبا سانپ نکل آیا ،عملے کی چیخیں نکل گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم ویکسی نیشن سنٹر میں پانچ فٹ لمبا سانپ دیکھ کر عملے کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ  ویکسنیشن سنٹر کے عملے میں خوف وہراس پھیل گیا،عملے کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کے لئے آنے والوں کی چیخیں نکل گئیں،ملازمین نے آدھے گھنٹے کی بھاگ دوڑ اور کوششوں کے بعد سانپ کو مارا۔

دوسر ی جانب   کورونا سے 65 افرادجان سے  گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہوگئی۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 69 ہزار 42 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 151 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں 6 ہزار 566، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

مزیدخبریں