ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرام کےدن ختم،بیوروکریسی کی  کارکردگی  کی مانیٹر کا فیصلہ 

آرام کےدن ختم،بیوروکریسی کی  کارکردگی  کی مانیٹر کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بیوروکریسی کی  کارکردگی  کی مانیٹر کا فیصلہ،صوبائی وزراء کو مانیٹرنگ کیلئے محکمے الاٹ ہوگئے،وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت 10 محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کو دس محکموں کی کارکردگی چیک کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ متعلقہ محکموں کے دورے کریں گے اور ان کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب  کو پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ کو محکمہ ہاؤسنگ، محکمہ بورڈ آف ریونیو، محکمہ ایکسائز، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، محکمہ سیاحت، محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ جنگلات، محکمہ پرائمری ہیلتھ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی کارکردگی چیک کرنے کا ٹاسک  سونپا گیا ہے، وزیراعلیٰ  پنجاب کی جانب سے  وزیر خزانہ کو مذکورہ محکموں کی رپورٹ ایک ماہ میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔