کورونا کےوار جاری ، مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئے

21 Aug, 2021 | 08:59 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک :  گزشتہ 24گھنٹوں میں  کورونا سےمزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی۔

این سی او سی کےجاری کردہ  تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔این سی او سی  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں  کورونا سےمزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی
 

مزیدخبریں