ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہدایتکار نبیل قریشی نے سول ایوارڈز کی نامزدگی پر سوال اٹھا دیا

Bilal Qureshi
کیپشن: Bilal Qureshi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن ( سٹی42) ہدایتکار نبیل قریشی نے حکومت کی جانب سول ایوارڈز کی نامزدگی پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے سول ایوارڈ میں نامزد ہونے والوں میں آدھے سے زیادہ افراد ہم میں موجود نہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے لوگوں کی کاوشوں کو ان کی زندگی میں کیوں تسلیم نہیں کرتی، پرائیڈ آف پرفارمنس کیلئے 12 اگست 2021 کو وفات ہونے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے، دردانہ بٹ کے حوالے سے انہوں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ حکومتی اعزاز اس وقت حاصل کرتے ہیں جب اس دنیا میں نہیں ہوتے، بدقسمتی سے یہ دکھ کی بات ہے۔

یاد رکھیں دردانہ بٹ کا 83 برس کی عمر میں انتقال ہوا ہے۔انہوں نے فلمسٹار نیلو کو ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے نامزد ہونے والے شاعر نون میم راشد کے حوالے سے بھی افسوس کا اظہار کیا جنہیں ان کی وفات کے بعد حکومتی اعزاز دیا جائے گا، یہ ایوارڈز آئندہ سال یوم پاکستان پر 23 مارچ کو دئیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer