میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کب؟ فیصلہ ہوگیا

21 Aug, 2020 | 08:18 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( زاہد چوہدری ) ایف ایس سی کے طلباء ہوجائیں تیار، میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے تاریخ طے ہوگئی، داخلوں کیلئے رواں برس انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ جبکہ کورونا کے باعث امتحانی مراکز کی تعداد دو گنا ہوگی۔

پی ایم ڈی سی سے منظوری کے بعد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلئے رواں برس انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 13 سے بڑھا کر پنجاب کے 16 شہروں میں کیا جائے گا اور امتحانی سنٹر کی تعداد بھی دوگنا کرکے 70 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں سوالات کی تعداد 200 ہوگی اور نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایف ایس سی میں 70 کی بجائے 65 فیصد نمبروں کے حامل طلبا داخلے کے اہل ہونگے۔ انٹری ٹیسٹ میں پاس ہونے کیلئے 60 کی بجائے 33 فیصد نمبر حاصل کرنا ہونگے۔

ذرائع کے مطابق انٹری ٹیسٹ کا میرٹ ترتیب دینے میں میٹرک کے نمبروں کو دوبارہ اہمیت دیدی گئی ہے۔ میرٹ بنانے میں 10 فیصد میٹرک، 40 فیصد ایف ایس سی اور 50 فیصد انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کو اہمیت حاصل ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا عمل ستمبر کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں