ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی شاہو میں گھر  سے اژدھا نکل آیا

گڑھی شاہو میں گھر  سے اژدھا نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) مون سون شروع ہوتے ہی سانپ کے گھروں میں داخل ہونے کے واقعات سامنے آنے لگے، گڑھی شاہو میں شہری کے گھر  میں اژدھا داخل ہوگیا جس سے گھر میں موجود لوگ شدید خوفزدہ ہو گئے ۔

پاکستان میں موسم برسات کا آغاز ہو چُکا ہے یہ موسم جہاں انتہائی دلفریب اور حسین ہے وہاں دھوپ نکلنے کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا کیڑے مکوڑے زمین سے باہر نکل آتے ہیں ، آج گڑھی شاہومیں شہری محسن علی کے گھر اس وقت خوف و حراس پھیل گیا، جب ایک اژدھا بن بلائے مہمان کی طرح گھر میں داخل ہو گیا، شہری کی کال پر ریسکیو 1122 نے گھر سے اژدھا برآمد کیا، اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے30 منٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اژدھے کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے،  اژدھے کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق کسی گھر سے سانپ نکلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ رواں سال صوبائی دارالحکومت میں اب تک 154 سانپ ایمرجنسی میں ریسکیو کو فراہم کیے گئے ہیں،  انہوں نے برسات کے موسم میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق برسات کے موسم میں جراثیم کو اپنی افزائش کرنے کے لیے بہترین ماحول میسر آتا ہے  جس سے شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔شہریوں کو چاہیئے کہ موسم برسات کے امراض سے بچنے کیلئے کھانے کو ڈھانک کر رکھیں، گھر میں  کیڑے اور مچھر مار دوائیں چھڑکیں، کوڑے کو مناسب جگہ پر پھینکیں،جہاں انسانوں کا گزر نہ ہو۔

Sughra Afzal

Content Writer