میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن کو  چوں  چوں کا مربہ قرار دیدیا

21 Aug, 2020 | 04:30 PM

Shazia Bashir

سٹی42( فاران یامین) صوبائی وزیر صنعت و تجارت  میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن  چوں  چوں کا مربہ ہے،  ایک دوسرے کو  چور کہنے والے اکٹھے ہوچکے ہیں ۔

 
صوبائی وزیر صنعت وتجارت   میاں اسلم اقبال نےاپنےحلقےنیوسمن آباد میں کھلی کچہری لگائی،  انہوں نےاہل علاقہ کےمسائل سن کرمتعلقہ محکموں کوموقع پراحکامات جاری کیے، میاں اسلم کا کہنا تھا کہ ایسا نظام لارہے ہیں جس سےلوگوں کےمسائل متعلقہ محکموں میں ہی حل ہوں،،اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن چوں چوں کا مربہ ہے، اب چوراکٹھےہوچکےہیں۔


میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ محرم کے لیے ایس او پیز بنا دیئے ہیں جن پر عملدرآمد کرایا جائےگا، امید ہے کہ محرم کے ایام ٹھیک گزرجائیں گے ، حکومت نےتعمیراتی شعبے کو تاریخی  پیکج  دیا، سپیشل زونز اور دیگرشعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

دوسری جانب  صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مشیرسیاحت آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے کے ہمراہ مختلف پارکوں کا دورہ کیا، سمن آباد کے چلڈرن پارک اور لیڈیز پارک کو اپ گریڈ کرنے کے لیےجائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کو پارکوں میں تفریحی سہولیات بہتربنانے کے امور پربریفنگ دی گئی۔

اس موقع پربٹ گراؤنڈ سمن آباد کو فیملی پارک سے منسلک کرنے پر بھی غور کیا گیا، اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تناؤ اور پریشانی میں بہتر تفریحی سہولیات ریلیف کاباعث بنتی ہیں، عوام کو بہترماحول کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

مشیر سیاحت آصف محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت مند ماحول سے صحت مند اذہان پروان چڑھتے ہیں، خوشگوار ماحول کےمعاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں